اہم خبریں

پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے ٹیکنالوجی تیار

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے بتایا ہے کہ پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے ٹیکنالوجی تیار کر لی گئی ہے۔ جو جلد ہی الیکشن کمیشن کو منتقل کی جائے گی۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کامسیٹس کے تعاون سے تیار کی گئی ہے جس سے انتخابات کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔چودھری فواد نے کہا کہ حکومت نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ اختیار کرنے کے سلسلے میں انتخابی اصلاحات کا ایک بل بھی پیش کیا ہے۔