واٹس ایپ پرلاگ آئوٹ کافیچرجلدپیش

Muhammad Dastagir 20 Feb, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ پر جلد ایک بہترین فیچر شامل ہونے جا رہا ہے جس کے تحت صارفین اب واٹس ایپ اکائونٹ بھی لاگ آئوٹ کرسکیں گے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صارفین کے پُرزور مطالبے کے بعد اب بلآخر واٹس ایپ پر جلد ایک ایسا فیچر شامل ہونے والا ہے جس کے ذریعے آپ اپنا اکاؤنٹ لاگ آؤٹ کرسکیں گے۔فی الحال صارفین کو اگر واٹس ایپ استعمال نہیں کرنا ہوتی تو ان کے پاس صرف یہی آپشن ہوتا ہے کہ انہیں واٹس ایپ کو اپنے فون سے ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے۔لیکن اب اس نئے فیچر کے تحت دیگر ایپس یعنی فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح اب واٹس ایپ صارفین بھی اپنا اکاؤنٹ جب چاہیں لاگ آؤٹ کر سکیں گے۔واٹس ایپ کا یہ فیچر واٹس ایپ میسنجر اور بزنس ورژن دونوں کے لیے ہی پیش کیا جائے گا۔