پاکستان میں مرگی سے بچاؤکیلیے 'برین پیس میکر' ڈیوائس لگانے کا آغاز

Muhammad Dastagir 20 Feb, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

لاہور:پاکستان میں مرگی کے مرض سے بچاؤ کے لیے برین پیس میکر کی ڈیوائس لگانے کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔لاہور کے نجی اسپتال میں ماہر اسپائن ڈاکٹر آصف بشیر نے پشاور اور سندھ سے تعلق رکھنے والے 2 مریضوں کو برین پیس میکر ڈیوائس لگا کر ملک میں اس طریقہ علاج کی ابتدا کر دی ہے۔ڈاکٹر آصف کا کہنا ہے کہ امریکا میں 20 سال سے یہ آپریشن ہو رہے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ سرجیکل آلات پر ڈیوٹی ختم کرے تاکہ ملک میں آپریشن کی لاگت کم ہو سکے۔