صارفین کی سکیورٹی،فیس بک پر بھی اہم شرط لازمی قرار

urduwebnews 03 Dec, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

لندن (اردو ویب نیوز) فیس بک نے صارفین کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن سوئچ آن کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ کا مطابق اس کا مقصد انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں، سیاستدانوں، صحافیوں کو اضافی سیکیورٹی فیچر فراہم کرنا ہے۔ فیس بک کی جانب سے پوری دنیا میں اس پابندی پر عمل آئندہ چند ماہ میں کیا جائے گا۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ تمام صارفین کو نئے قانون پر عمل کرنے کے لیے کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ ہر کوئی پلیٹ فارم کو بہت زیادہ متحرک انداز سے استعمال نہیں کرسکتا۔ آزمائشی مراحل کے دوران 90 فیصد سے زیادہ افراد نے دئیے گئے ہوئے وقت کے اندر ہی فیس بک پروٹیکٹ پروگرام اور ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن کو ان ایبل کیا۔