ایپل کے شریک بانی نئے آئی فون اور واچ سے غیر متاثر

urduwebnews 01 Nov, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

نیویارک(اردو ویب نیوز)امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کےشریک بانی اسٹیو ووزنیاک(Steve Wozniak ) آئی فون اور ایپل واچ کے نئے ماڈلز سے بالکل متاثر نہیں۔ رواں سال ستمبر میں ایپل نےآئی فون 13 سیریز کے 4 فونز اور ایپل سیریز 7 کی اسمارٹ واچ کو متعارف کروایا تھا۔ایک انٹریو میں ایپل کےشریک بانی اسٹیو ووزنیاک نے کہا ہےکہ' میں نے نیا آئی فون لیا مگر مجھے اس میں گزشتہ آئی فون کے ماڈل سے کوئی فرق محسوس نہیں ہوا'۔ انہوں نے کہا کہ جو سافٹ ویئر آئی فون 13 سیریز میں ہے وہ پرانے آئی فون میں بھی تھاجبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایپل سیریز 7 کی اسمارٹ واچ کیلئے بھی میرا یہی خیال ہے۔ خیال رہے کہ آئی فون 13 سیریز کے متعارف ہونے کے بعد صارفین کا بھی یہی خیال تھا کہ نئے ماڈلز میں کچھ خاص تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں۔