ناساکاخلائی جہازکامیابی سے مریخ کی سطح پراترگیا

Muhammad Dastagir 19 Feb, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

پیساڈینا، کیلیفورنیا: ناسا کی جانب سے مریخ کی جانب روانہ کیا گیا روور (مریخی گاڑی) کسی مشکل کے بغیر مریخی سطح پر اتر گیا ہے۔ پاکستان وقت کے مطابق ایک بج کر 55 منٹ پر اس نے مریخی سطح کو چھوا۔پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 45 منٹ پر خلائی جہاز کروز اسٹیج علیحدگی پر پہنچا۔ ایک بج کر 50 منٹ پر مریخی فضا میں داخل ہوگیا۔اس کے بعد اسے مریخی فضا کے سب سے بڑی رکاوٹ یعنی بلند ترین درجہ حرارت سے گزرنا تھا اور ایک بج کر 50 منٹ پر یہ اس مرحلے سے بھی گزرگیا۔ اگلہ مرحلہ پیراشوٹ کھلنے کا تھا ۔ اس دوران ناسا کے کنٹرول روم میں سکوت طاری رہا اور ماہرین سانس روکے تمام مراحل کو دیکھتے رہے۔ ایک بج کر 53 منٹ پر اس نے پیراشوٹ کھول لیے جو ایک اہم مرحلہ تھا اور کنٹرول روم تالیوں سے گونج اٹھا۔ اگلے چند سیکنڈوں میں حرارتی شیلڈ الگ ہوئی۔ اس کے بعد ہی ریڈار نے اس کی منزل کو لاک کردیا جہاں اسے اترنا تھا۔ اس دوران 90 میٹر فی سیکنڈ کی ولاسٹی سے اس نے مریخ کا رخ کیا۔