اہم معلومات کی ہیکنگ کاخطرہ،حکومت نے اداروں کوخبردارکردیا

Muhammad Dastagir 17 Feb, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

اسلام آباد:ہیکرز کی جانب سے اہم معلومات تک رسائی کی کوششیں، ہیکرز ونڈو 10 اور اس کی ایپلی کیشنز کو استعمال کرتے ہوئے معلومات چرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ سائبر حملوں کے خلاف حکومت کی جانب سے ایک اور ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ ایڈوائزری تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے سیکرٹریز اور صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھجوائی گئی ہیں۔ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز حساس معلومات تک رسائی کے لئے ونڈو 10 اور اس میں موجود ایپلی کیشنز کا استعمال کر رہے ہیں۔ ہیکرز ونڈو اور ایپلی کیشنز کو استعمال کرتے ہوئے معلومات چرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ایڈوائزری میں نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرز کو صارفین کو سائبر سیکورٹی کے حوالے سے آگاہی دینے اورصارفین کو اینٹی وائرس کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اسی طرح ایڈوائزری میں صارفین کو غیر معروف ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈنگ سے پرہیز، انٹرنیٹ ایکسپلورر کی بجائے گوگل کروم کے استعمال اور ویب براؤزر کو اپ ڈیٹ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔