نئے آئی فون میں ایک ٹی بی سٹوریج دینے کا امکان

urduwebnews 13 Sep, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

ایپل کی جانب سے نئے آئی فون 13 سیریز (یا کمپنی کی جانب سے جو بھی نام رکھا جائے گا) کو 14 ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا۔ مگر نئے آئی فونز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ درحقیقت اس نئی لیک میں عندیہ دیا گیا ہے کہ آئی فون 13 سیریز میں ایپل کی جانب سے ایک عام مسئلے کو حل کیا جارہا ہے اور وہ ہے بہت زیادہ اسٹوریج۔ 9 ٹو 5 میک کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی لیکس کے حوالے سے معروف تجزیہ کار منگ چی کیو نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس میں 128 جی بی، 256 جی ، 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ایک ٹی بی اسٹوریج کا آپشن بھی صاررفین کو دستیاب ہوگا۔