انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں؛ واٹس ایپ کا زبردست فیچر سامنے آگیا

malik shahid 10 Sep, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جس کی مدد سے آپ کا لاسٹ سین کو مخصوص افراد کے لیے غیر فعال کرسکیں گے۔ رپورٹس کے طابق واٹس ایپ جلد ہی ایک اہم فیچر متعارف کروانے جارہا ہے، واٹس ایپ کی حالیہ اپ ڈیٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سالوں قبل متعارف کرائے گئے فیچر پر دوبارہ سے کام کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹںگ سسٹم استعمال کرنے والے استعمال کنندگان کے تحفظ کے لیے اپنی پرائیوسی سیٹنگز کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے۔ اس فیچر کو متعارف کرانے سے پہلے اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ پرائیویسی سیٹنگز کیا ہوتی ہیں اور انہیں استعمال کرتے وقت کیا مسائل سامنے آتے ہیں۔ یہ سیٹنگز آپ کو یہ طے کرنے کی اجازت دیتی ہیں کہ آپ سے رابطہ کرنے والے افراد میں سے اس ڈیٹا کو کون کون دیکھ سکتا ہے۔ ان پرائیویسی سیٹنگز کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ نے تین آپشنز ’ ایوری ون‘ ، ’مائی کانٹیکٹ‘ ، ’نو باڈی‘ لاگو کیے۔ واٹس ایپ اب حتمی طور پر ان سیٹنگز میں ایک اور آپشن کا اضافہ کرنے والا ہے، جس کی بدولت آپ اپنے ’ لاسٹ سین ‘ کو فعال کر کے مخصوص افراد کے لیے غیر فعال کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اگر آپ نے کسی مخصوص فرد کے لیے لاسٹ سین غیر فعال کر رکھا ہے تو پھر آپ بھی اس کا لاسٹ سین نہیں دیکھ سکیں گے۔