موٹرولا نے کم قیمت 2 نئے سمارٹ فونز متعارف کرادیئے

Muhammad Dastagir 17 Feb, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

موٹرولا نے اپنی کم قیمت جی سیریز کے 2 نئے سمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔موٹو جی 10 اور جی 30 میں زیادہ توجہ بہتر کیمرا سسٹم اور طویل بیٹری لائف پر دی گئی ہے۔دونوں فونز کافی حد تک ملتے جلتے ہیں تاہم جی 3 کچھ بہتر ہے۔دونوں میں 6.5 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔یہ دونوں فونز آنے والے ہفتوں میں سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔