کورونا وائرس،پاکستانی گوگل پر سب سے زیادہ کیاسرچ کرتے رہے؟

Muhammad Dastagir 17 Feb, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

کیا آپ کو معلوم ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران گوگل پر پاکستانی عوام کیا کچھ تلاش کرتے رہے ہیں؟گوگل نے ایک نئی رپورٹ میں اس بارے میں بتایا ہے۔رپورٹ کے مطابق گوگل پر پاکستان میں 'کڈز ہوم ایکٹویٹیز(Kids Home Activities)' کی تلاش میں 250 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کا مقصد گھر پر بچوں کی تعلیم کے لیے ایسے طریقے دریافت کرنا ہے جو 'نئے معمول(New Norm)' سے مطابقت رکھتے ہوں۔اس کے علاوہ وبا سے نمٹنے کے طریقوں کی تلاش کے ساتھ ذہنی صحت سے تعلق رکھنے والی معلومات کی تلاش میں بھی اضافہ ہوا ہے۔گوگل کی جانب سے کاروباری اداروں کے لیے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ 'ایئر اِن سرچ' میں پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کے رجحانات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ان سے عندیہ ملتا ہے کہ پاکستانی صارفین آن لائن کیا تلاش کرتے ہیں اور کاروباری ادارے کس طرح ان رجحانات کو مواقع کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔یہ گوگل کی ہر سال پیش کی جانے والا ایئر ان سرچ رپورٹ کی طرح ہی ہے، تاہم اس میں انفرادی کی بجائے مجموعی سرچز پر توجہ دی گئی ہے۔گوگل ایشیا پیسفک کے انڈسٹری ہیڈ فار ساؤتھ ایشیا فراز اظہر نے کہا کہ 'کووڈ 19 نے لوگوں کو اِس طرح متاثر کیا ہے کہ ان کے بنیادی طور طریقے ہی بدل گئے ہیں، سب کچھ بدل گیا ہے۔ اس نے ہمارے لیے یہ خواہش بھی پیدا کی ہے کہ ہم زیادہ بڑی کمیونٹی کے ساتھ رابطے میں رہیں اور اس کا صلہ دیں، جس کا اظہار‘صدقہ‘کے لیے کی جانے والی تلاش سے ہوتا ہے جس میں41 فیصد اضافہ ہواہے'۔