فرانس کا گوگل کوبھاری جرمانہ

urduwebnews 14 Jul, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

پیرس(اردو ویب نیوز) فرانس کے مسابقتی ادارے نے فرانسیسی اشاعتی اداروں کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کرنے میں ناکامی پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر 50 کروڑ یوروز (9 ارب 41 کروڑ پاکستانی روپے) جرمانہ کردیا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق فرانسیسی اشاعتی اداروں اور گوگل کے درمیان خبروں کے استعمال کے عوض معاوضے کی ادائیگی کا تنازع جاری تھا۔ فرانسیسی مسابقتی ادارے نے گوگل کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ دو ماہ کے اندر ایسی تجاویز نہیں پیش کرسکا جن میں یہ بتایا جائے کہ وہ ناشر اور نیوز ایجنسیوں کو ان کے مواد کے عوض کس طرح ادائیگی کرے گا تو اس پر یومیہ 9 لاکھ یوروز کے حساب سے جرمانہ لگے گا۔