ایپل کے نئے آئی فونزمیں حیران کن فیچرزشامل،شائقین کوانتظار

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

ایپل کے نئے آئی فونز اکتوبر 2020 میں متعارف کرانے تھے اور نئی ڈیوائسز کی آمد میں ابھی کئی ماہ کا عرصہ ہے۔تاہم آئی فون 13 یا جو بھی اس کا نام رکھا جائے گا، کے بارے مین لیکس اور افواہیں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ایپل انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق 2021 کے آئی فونز میں پہلی بار کمپنی کی جانب سے آل ویز آن ڈسپلے کو دیا جائے گا۔اسی طرح 120 ہرٹز ریفریش ریٹ ایل ٹی پی او (لو ٹمپریچر پولی کرسٹلائن آکسائیڈ) ڈسپلے فیچر بھی دیا جائے گا۔