پاکستانی انجینئرز نےہیوی ڈیوٹی سپرے ڈرون تیار کر لیا

malik shahid 14 Jun, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے پاکستانی انجینئرز نے کسانوں کی سہولت کیلئے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے جدید ڈرون تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق این آر ٹی سی میں میڈ اِن پاکستان پراڈکٹس کی تیاری کا عمل جاری ہے، جدید پورٹیبل وینٹی لیٹرز کے بعد انجینئرز نے کسانوں کیلئے ہیوی ڈیوٹی اسپرے ڈرون بھی تیار کر لیا۔ اس ڈرون کی مدد سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سہولت کے ساتھ اسپرے کیا جا سکے گا، یہ میڈ اِن پاکستان پراجیکٹ کے تحت تیار کردہ سب سے بڑا اسپرے ڈرون ہے، جس کا ٹیسٹ رن کامیاب رہا۔