فیس بک آئندہ سال تک سمارٹ واچ تیارکرنے کیلئے تیار

Muhammad Dastagir 15 Feb, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

فیس بک کی جانب سے اب تک متعدد ہارڈویئر ڈیوائسز متعارف کرائی جاچکی ہیں۔جیسے اوکیولس ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹس یا فیس بک پورٹل وغیرہ، مگر اب وہ ایک سمارٹ واچ متعارف کرانے پر غور کررہی ہے۔دی انفارمیشن کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے ایک اسمارٹ واچ کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے جس میں بلٹ ان سیلولر کنکشن موجود ہوگا۔