”ٹارزن کی واپسی“بلیک بیری پھرمیدان میں،5جی کااعلان

Muhammad Dastagir 15 Feb, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

اوٹاوا:ایک زمانہ تھا جب بلیک بیری دنیا بھر میں مقبول اسمارٹ فونز کمپنیوں میں سے ایک تھی مگر کینیڈا کی اس کمپنی نے ستمبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث وہ مزید اسمارٹ فونز تیار نہیں کرے گی اور اس طرح ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا تھا۔بعد ازاں کمپنی نے اپنا لائسنس چینی کمپنی ٹی سی ایل کو دے دیا تھا اور اس کی جانب سے کچھ فونز بھی پیش کیے گئے تھے۔مگر فروری 2020 میں بلیک بیری موبائل کی ٹی سی ایل سے شراکت داری ختم ہوگئی تھی۔تاہم 2021 میں بلیک بیری فونز ایک بار پھر واپس آرہے ہیں اور اس بار آن ورڈ موبیلٹی اور فوکس کون کی ذیلی کمپنی ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ سے کینیڈین کمپنی نے اشتراک کیا ہے۔