انسٹاگرام کاجلدملٹی لائیوسٹریمنگ شروع کرنے کااعلان

Muhammad Dastagir 15 Feb, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

نیویارک:انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں وہ ایک سے زائد افراد کی لائیوسٹریمنگ سہولت پیش کررہا ہے۔کمپنی کے سربراہ ایڈم میسوری نے کہا ہے کہ بہت جلد ان کا پلیٹ فارم چار افراد (ایک میزبان اور تین مہمان) کے درمیان لائیواسٹریمنگ کی سہولت پیش کرے گا۔ بیان کے مطابق یہ مکمل طورپرلائیو ویڈیو سہولت ہوگی۔ اپنے ایک انٹرویو میں ایڈم نے کہا کہ یہ انسٹاگرام کا ایک نیا پہلو ہے لیکن اتنا نیا بھی نہیں ہے۔ان کا اشارہ اس ٹیسٹنگ کی طرف ہے جو دسمبر 2020 سے انڈیا میں کی جارہی ہے۔ انسٹاگرام کے مطابق بھارتی مارکیٹ میں ان کے پلیٹ فارم پراس آپشن کا تقاضہ کیا جارہا ہے۔ اس کی وجہ ٹِک ٹاک پر لگائی جانے والی پابندی ہے اور انسٹاگرام بھی اس سے فائدہ اٹھاکر بھارت میں اپنی موجودگی بڑھانا چاہتا ہے۔ لیکن بھارتی لائیواسٹریمنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔