سونی کے شائقین تیارہوجائیں،نئے فونز 14 اپریل کو متعارف

Muhammad Dastagir 08 Apr, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

سونی کے نئے ایکسپیریا فونز 14 اپریل کو متعارف کرائے جارہے ہیں اور اس حوالے سے کمپنی نے 2 ٹیزر ویڈیوز جاری کی ہیں۔ دونوں ویڈیوز میں کمپنی کی کیمروں اور آڈیو میں مہارت کو دکھایا گیا ہے اور کمپنی نے خود کو کریٹیو انٹرٹینمنٹ کمپنی قرار دیا ہے۔ پہلی ویڈیو سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرائے جارہے ہیں مگر یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ ایکسپیریا 1 III یا ایکسپیریا 10 III ہیں یا نہیں۔ویڈیو میں فونز کے ہارڈویئرز جیسسے ہیڈونز، کیمروں اور دیگر پروفیشنل آلات کو بھی دکھایا گیا۔ دوسری ویڈیو میں فون کی جھلک بھی موجود ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہوگا اور ایسی افواہیں کہ ان میں ایک پیری اسکوپ کیمرا بھی ہوگا۔ ویڈیو میں اس وقت دستیاب ایکسپیریا 1 II اور ایکسپیریا پرو کو بھی دکھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ سونی کی جانب سے نئے فونز 14 اپریل کو متعارف کرائے جائیں گے اور یہ ایونٹ سونی کے آفیشل یوٹیوب چینیل پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔ مختلف لیکس کے مطابق ایکسپیریا 1 III میں 6.5 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح ایکسپیریا 10 III میں اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر اور 6 جی بی ریم جیسے فیچرز ہوں گے۔