” حکومت خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے اقدامات کررہی ہے“

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 علاقائی

راجن پور (کلیم برار سے)خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب صنعت زار میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر راجن پور تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صباء زہرہ ،منیجر صنعت زار نادیہ نواز ،سماجی اورسیاسی خواتین نے شرکت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے ۔ مہذب اسلام میں خواتین کے حقوق واضح بتلائے گئے ہیں ۔ موجودہ حکومت خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے ۔ اس تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صباء زہرہ اور منیجر صنعت زار نادیہ نواز نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو اپنے بنیادی حقوق ملنے چاہئیں ۔