جلالپورکے سرکاری سکولوں میں بھرپور شجر کاری کی ہدایت

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 علاقائی

ملتان(نمائندہ اردوویب نیوز)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے تحصیل جلالپور پیروالا کا دورہ کیا۔انہوں نے جلاپور پبلک سکول کا وزٹ کیا اور پودا لگایا۔ڈپٹی کمشنر نے جلالپور کے سرکاری سکولوں میں بھرپور شجر کاری کی ہدایت کی اور جلالپور پبلک سکول کے نئے بورڈ آف گورنر کی تشکیل کا عندیہ بھی دیا۔ڈپٹی کمشنر نے جلالپور سٹیڈیم میں جاری انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔انہوں نے اپنے خطاب میں تحصیل جلالپور پیروالا میں سپورٹس گالا منعقد کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ جلالپور اسٹیڈیم کی مرمت کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے آنے والے تماشائیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔دوسری طرف انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹی20 کرکٹ میچ میں پولیس الیون نے ایجوکیشن الیون کو شکست دے دی جبکہ اے سی الیون نے میڈیا الیون کو ہرا دیا۔اسی طرح وکلاءالیون نے ہیلتھ الیون کو شکست دی۔