پسندکی شادی پرچائے کے ہوٹل پرملازم قتل

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یارخان (نمائندہ اردوویب نیوز) پسندکی شادی پرموٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ہوٹل پر کام کرنے والے کاریگر کوموت کے گھاٹ اتاردیا ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی سی ڈویژن کی حدود چوک پٹھانستان کارہائشی24سالہ زاہد خان جو کہ عباسیہ ٹاؤن میں واقع مقامی ہوٹل پر چائے بنانے کا کام کرتا تھا‘ معمول کے مطابق اپنے ہوٹل پر موجود تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پرسوار دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی‘جس کے نتیجہ میں سر پر گولی لگنے کے باعث زاہد خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیاجبکہ ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول نے سندھ کے علاقہ سے لڑکی کو بھگاکر پسند کی شادی کی تھی‘پولیس ن ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔