جواں سال میڈیکل پریکٹیشنر اپنے کلینک میں پراسرار طور پر جاں بحق

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یارخان (نمائندہ اردوویب نیوز) جواں سال میڈیکل پریکٹیشنر اپنے کلینک میں پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق سرائیکی فلموں اور سٹیج ڈراموں کے نامور اداکار اکرم نظامی کا جوان سال بھانجا انیس ببر جو مقامی صحافی بھی تھا نے چولستان کے چک 146 ڈی این بی میں کلینک بنا رکھا تھا۔ گزشتہ روز وہ اپنے کلینک میں مردہ حالت میں پایا گیا‘ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے گلا دبا کر مارا گیا ہے۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے متوفی کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔ نماز جنازہ کے بعد متوفی کو آبائی بستی ببراں تحصیل لیاقت پور میں سپرد خاک کردیا گیا۔