بڑھتی مہنگائی،رحیم یارخان کی حالت زارپرجے یوآئی کامظاہرہ

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یارخان (نمائندہ اردوویب نیوز)ملک میں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی‘آئے روز بجلی‘پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور شہر کی حالت زار کیخلاف جمعیت علما اسلام تحصیل رحیم یار خان کی طرف سے تحصیل جنرل سیکرٹری محمد طاہر سعید لغاری اور طیب سعید لغاری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اورریلی نکالی گئی۔ریلی میں جے یو آئی کے عہدیداران کارکنوں نے شرکت کی۔شرکاء نے گو نیازی گو کے نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام جنرل سیکرٹری طاہر سعید لغاری اور طیب سعید لغاری نے کہا کہ حکومت ہر حوالے سے ناکام ہو چکی ہے ۔ اشیاء صرف کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو چکا ہے‘ چینی سنچری عبور کر چکی ہے اور گھی کا ریٹ 250 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے‘ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں۔ اگر اب بھی حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا۔ریلی میں جمعیت علماء اسلام ضلع رحیم یار خاں کے جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن لدھیانوی‘ جام غلام حیدر‘مولانا احمد خان‘ مولانا امتیاز‘مولانا رحمت اللہ ودیگر نے شرکت کی۔