ڈیرہ ،شریفہ گینگ کے تین ارکان گرفتار،ڈکیتی،چوری کامال برآمد

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 علاقائی

ڈیرہ غازی خان(ملک شاہد اعوان سے ) پولیس تھانہ بی ڈویژن نے شریفہ گینگ کے تین ارکان سے چوری ، ڈکیتی شدہ 7 موٹر سائیکلیں، 5 پسٹل ، شراب کی بوتلیں برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے ۔ تفصیل کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی او ڈیرہ عمر سعید ملک کے کرائم فری ڈیرہ غازیخان ویژن کے مطابق انجمن تاجران ،صرافہ مارکیٹ کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او محمد ابراہیم نے چوروں، منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ اور پرچی جوئے کھیلنے والوں کے خلاف گھیراؤ تنگ کر دیا گیا ہے ماہ فروری 2021 میں چوری ،ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ شریف عرف شریفہ ولد امیر بخش قوم چانڈیہ سکنہ چٹ سرکانی گینگ کے 2 ممبران جہانزیب ولد محمد یعقوب قوم واڈانی سکنہ گدائی شمالی ،محمد عرفان ولد شاہنواز سکنہ بزدار کالونی سمیت گرفتار کرکے ان قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے اس کے علاؤہ اسلحہ منشیات کے مختلف کارروائیاں عمل میں لائی گئی ۔