مظفرگڑھ،معمولی تکرارپردوبھائیوں نے ہمسایہ قتل کردیا

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 علاقائی

مظفرگڑھ(راناامجدعلی امجدسے) معمولی تکرار پر دو بھائیوں نے فائرنگ کرکے ہمسائے کو قتل کر دیا۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے چوک قریشی تھانہ چوک قریشی کے علاقے موضع فتح سہرانی کے رہائشی ملزمان محمد ارشد ، محمد احمد اور اسی گاؤں کے رہائشی مقتول صابر حسین کا کچھ دنوں سے آپس میں معمولی تو تکار ہوتا رہا ، پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ھے کہ ملزمان محمد احمد ، محمد ارشد شریف چھجڑا میں سویٹ شاپ پر کام کرتے ہیں ، دو روز قبل مقتول صابر حسین کا چھوٹا بھائی صادق حسین وہاں د کان پر گیا تو ملزمان نے صادق حسین کو آہنی راڈ مار کر زخمی کردیا تھا ، آج دونوں بھائی اور صابر حسین گھروں سے پل نہر غازیگھاٹ کی طرف آرھے تھے کہ راستے میں دونوں بھائیوں محمد احمد اور محمد آصف نے صابر حسین پر پسٹل سے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے ، صابر حسین زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔