غلہ منڈی کے تمام مسائل حل کرینگے:راجہ مدثرقریشی

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 علاقائی

ملتان (سہیل قریشی سے)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ کے تاجر رہنما طارق جوہری،حاجی رفیق چوہان،عارف چوہان کی جانب سے عشائیہ تقریب منقعدہوئی جس میں انجمن تاجران غلہ منڈی کے نومنتخب صدر راجہ مدثر قریشی سرپرست مزدور یونین عمران ناظر،نائب صدر چوہدری عمران جٹ،،نائب صدر محمد شاہد خان،جنرل سیکرٹری کلیم چنگاری،فنانس سیکرٹری محمد اشرف قریشی،جوائنٹ سیکرٹری افضل قریشی نے شرکت کی۔ صدر اجہ مدثر قریشی نے کہا کہ غلہ منڈی کے تاجروں کو ساتھ لے چلیں گے۔ سب ہمارے معززین بھائی ہیں ان کے لئے رات دن ہمارے دروازے کھولے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ سے مل کر غلہ منڈی کو روشنی کا شہر بنادیں گے تاجرکے مسائل کے حل کی کوشش کریں گے۔غلہ منڈی میں تیل مارکیٹ،مین گیٹ،بنگلہ دیش مارکیٹ اور عالم بلاک کو درپیش سیوریج لائٹ اور دیگر مسائل حل ہونگے ۔جدوجہد کا آغاز کررہے ہیں۔۔جلد عہدیداران کا اجلاس ہوگا۔اس موقع پرمیزبان طارق جوہری،رفیق چوہان ہیں،مدنی خلیل،صفدر عالم،ہاشم طارق رشید، سابق یوسی ناظم حاجی اختر عالم قریشی،محمد اکرم قریشی،عابد ناظر،حاجی شاکر،شیخ جمال،حشمت اعظم،ملک اقبال،محمد علی چوہان،افضل فاضل،حاجی مزمل ودیگرنے شرکت کی۔