نیب ملتان کی نیو سیٹلائٹ ٹائون فیز ون ٹومیں چیکنگ،سیمپل لئے

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 علاقائی

بہاولپور(نمائندہ اردوویب نیوز) نیب ملتان کی ٹیم نے نیو سیٹلائٹ ٹائون ہائوسنگ سکیم فیز ون ٹو کا دورہ کیا۔ٹیم نے ہاؤسنگ کالونی کی سڑکوں کی پیمائش اور سیمپل حاصل کئے ان کا معیار چیک کیا۔نیب ٹیم نے اس موقع پر بجلی کی انسٹالیشن و دیگر تنصیبات کا بھی جائزہ لیا۔علاقے کے مکینوں نے نیب ٹیم کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔یاد رہے کہ نیب 2019 ء سے جام سہیل مجید اور اسکے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور نیب کورٹ میں بھی اس کا کیس چل رہا ہے اور ملزم جام سہیل مجید دو سال سے ہائیکورٹ ملتان بینچ سے قبل ازگرفتاری ضمانت پر ہے ۔