انٹر،امتحانی فیس و داخلہ فارم آن لائن کرنے کے شیڈول میں توسیع

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 علاقائی

بہاولپور(نمائندہ اردوویب نیوز) تعلیمی بورڈ بہاولپورکے زیر اہتمام امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2021 ء میں شرکت کے خواہشمند اُمیدواران سے امتحانی فیس و داخلہ فارم آن لائن کرنے کے شیڈول میں توسیع کردی گئی ہے۔جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم آن لائن کرنے اور ہارڈ کاپی بورڈ آفس میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 مارچ 2021ء مقرر کی گئی ہے۔ اس کے بعد دوگنا فیس کے ساتھ 22 مارچ اور 3گنا فیس کے ساتھ آخری تاریخ 30 مارچ تک ہوگی۔ مزید فیس شیڈول و دیگر معلومات کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ www.bisebwp.edu.pk ملاحظہ کریں۔