تمام زیرالتواریفرنسز کو مکمل کیا جائے:آرپی اوبہاول پور

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 علاقائی

بہاولپور(نمائندہ اردوویب نیوز) ریجنل پولیس آفیسرمحمد زبیر دریشک نے اپنے دفتر میں تمام برانچزکے انچارجز سے میٹنگ کی۔ اے ڈی اسٹیبلشمنٹ،پرسنل سیکریٹری،ڈی ایس پی لیگل،ریجنل سیکیورٹی انچارج،پی ایس او،انچارج آئی ٹی اور انچارج کمپلنٹ سیل وغیرہ نے شرکت کی۔ آر پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام زیرالتوا ریفرنسز کو بروقت مکمل کیا جائے۔جن نئے تھانوں اور چوکیوں کے قیام اور تعمیر کے معاملا ت بقایا ہیں ان کیسز کو جلد مکمل کرکے آئی جی آفس بھجوایا جائے ۔میٹنگ کے اختتام پر آر پی او نے ریٹائرہونے والے کانسٹیبل محمد ممتاز کو اعزازی شیلڈاور پھولوں کے ہار سے نوازا ۔