بہاول پور: شہری کی ہلاکت پرمقدمہ،پولیس نے پیٹی بھائی فرارکرادیئے

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 علاقائی

بہاولپور(نمائندہ اردوویب نیوز) پولیس تشدد سے شہری کی ہلاکت پر افسران،اہلکاروں اورپرائیویٹ افرا دکیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا‘ پولیس نے تھانہ سے ملزمان فرار کرادیئے‘ پیٹی بھائیوں کوبچانے کیلئے قتل کامقدمہ دوران انویسٹی گیشن پرائیویٹ افراد پرڈال کرمعاملہ ختم کرنے کی کوششیں شروع کردی تفصیل کے مطابق تھانہ سول لائنز کی پولیس نے تھانہ صدرکے علاقہ سے شہری مظہرحسین کوصبح سویرے گرفتارکیااورمنشیات کامقدمہ درج کرکے تشدد کرناشروع کردیاان کے تشدد سے مظہرحسین ہلاک ہوگیاتھاجس پرلواحقین نے تھانہ کے سامنے احتجاج کیااوردھرنا دیا جس پرتھانہ سول لائنز نے مقتول مظہرحسین کے بھائی ظفرحسین کی مدعیت میں پولیس افسران علی حسن سب انسپکٹرمحمدسلیم اے ایس آئی جاویدحسین اے ایس آئی زاہدنذیر محمدظفر محمداویس پولیس کانسٹیبلوں کے علاوہ پرائیویٹ افراد محمداعجاز، ججو، ناصرمحمدارشد یاسراوردیگرتین نامعلوم افراد کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرلیاہے لیکن پولیس افسران اورملازمین کوگرفتار کرنے کی بجائے تھانہ سے بھگادیاہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ بالا پولیس ملازمین کومعطل کرکے محکمانہ تحقیقات کابھی آغاز کیاجاچکاہے۔ باوثوق ذرائع کاکہناہے کہ پولیس نے پرائیویٹ افراد کوقتل کے مقدمہ میں چالان کرکے پیٹی بھائیوں کوبچانے کی منصوبہ بندی شروع کررکھی ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کراکرتشدد کرنے میں ملوث پولیس افسران کوبھی سزادینے کامطالبہ کیاہے۔