میپکوخانقاہ شریف کافراڈپکڑاگیا،ایف آئی اے کارروائی شروع

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 علاقائی

بہاولپور(سکندراعظم سے )میپکوافسران واہلکاران کا بڑافراڈ پکڑاگیا۔شہریوں کے خراب میٹراتارکرتعلق داروں کے گھروں پرلگاکراے سی چلوائے جانے لگے ۔متاثرہ شہری نے سب ڈویژن خانقاہ شریف کے افسران کیخلاف ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کودرخواست دیدی ۔کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ تفصیل کے مطابق واپڈاسب ڈویژن خانقاہ شریف کے ایس ڈی او طاہرشاہ لائن سپرنٹنڈنٹ جاویدشاہ میٹرانسپکٹراورلائن مین کیخلاف بستی طارق آباد کے رہائشی محمدرمضان نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو تحریری درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ اس کابجلی کامیٹر مارچ2020کوخراب ہوگیاتھااس نے تبدیلی میٹرکاڈیمانڈ نوٹس جمع کرایااوریکم جون2020 کواس کامیٹرتبدیل کردیاگیا اس دوران وہ ایوریج بل بھی اداکرتارہا لیکن اب فروری2021 کے بجلی کے بل میں 523 بقایایونٹس کابل7707 روپے بھجوایاگیاجس پراس نے واپڈاافسران سے رابطہ کیاتوانہوں نے بتایاکہ اس کامیٹراتارنے کے بعد28 جولائی2020 یعنی دوماہ بعد ایم این ٹی والوں کوبھجوایا تھااورمیٹرمیں صرف شدہ523 یونٹ بقایاہیں متاثرہ صارف نے انکشاف کیاکہ واپڈا افسران وعملہ نے ملی بھگت کرکے اس کامیٹراتارنے کے بعد جون جولائی میں کسی چہیتے شخص کے گھرپربندمیٹرلگاکراے سی چلوائے گئے ہیں اورپھردوماہ بعداس کامیٹرفر انزک لیب بھجوایاگیا ہے ۔ متاثرہ صارف کی درخواست پر ایف آئی اے نے کارروائی کاآغاز کردیاہے