کنٹونمنٹ بورڈبہاول پور،پھولوں کی نمائش مارچ کے تیسرے ہفتے ہوگی

Muhammad Dastagir 04 Mar, 2021 علاقائی

بہاولپور(نمائندہ اردوویب نیوز)کنٹونمنٹ بورڈ بہاول پور کے زیر اہتمام پھولوں کی سالانہ نمائش مارچ کے تیسرے ہفتے نور محل میں منعقد ہوگی جس میں کنٹونمنٹ بورڈ، سی ایم ایچ اور پاک آرمی کے ہیڈ کوارٹرز اور یونٹس کے علاوہ قائد اعظم میڈیکل کالج، اسلامیہ یونیورسٹی اور صادق پبلک سکول کے سٹالز سجائے جائیں گے اور خواتین کے مابین تازہ اور خشک پھولوں کی سجاوٹ کے مقابلے بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ عوام کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ سالوں کی طرح لڈی شو، گھوڑوں کا رقص اور اونٹ کے کرتب کے ساتھ آرمی بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ بعد میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوگی جس میں مہمان خصوصی سٹالز پاک فوج اور سول ایریا کی رہائش گاہوں کو پھولوں کی نمائش پر شیلڈ اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کریں گے۔