جعلی کانسٹیبل” لیلیٰ“ساتھی سمیت اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئی

Muhammad Dastagir 04 Mar, 2021 علاقائی

مظفرگڑھ ( رانا امجد علی امجد سے )جعلی کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کو پولیس نے دھر لیا۔کوٹ سلطان کے نواحی علاقے کے جوڑے نے پولیس کی وردی پہن کر لوگوں پر رعب جمانے کی کوشش کی .مقامی لوگوں کی طرف سے تھانہ کوٹ سلطان اطلاع دینے پر جب ان کی پڑتال کی گئی تو ملزمان سیف اللہ اور ام لیلیٰ جعلی پولیس والے بن کر لوگوں پر دھاک بٹھا رہے تھے ۔جنکو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹ سلطان نے دونوں پر ایف آئی آر درج کرلی۔