یوسف رضاگیلانی کی کامیابی پربہاول پورمیں جشن،ریلی

Muhammad Dastagir 04 Mar, 2021 علاقائی

بہاولپور(سکندراعظم سے)ممبر پنجاب کونسل پیپلزپارٹی سجاد مغل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جیت آصف علی زرداری' بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ پی ڈی ایم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ فتح سید یوسف رضا گیلانی کا مقدر بن گئی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر ریلی سے خطاب میں کیا۔تحصیل صدر جام یعقوب جھلن نے کہا کہ آصف علی زرداری سیاسی فہم و فراست میں سب سے آگے ہیں۔ ریلی میں جنرل سیکرٹری ضلع بہاولپور ارشاد سرویا' رانا سلیم' رانا افضل' محمود الحسن انصاری' آصف قریشی' ملک ارسلان' عمر چغتائی' زاہد چغتائی اور سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔