پرائم گروپ کے ممبران کوسینٹری انسپکٹرکی دھمکیاں قابل مذمت:نشترپیرامیڈیکل سٹاف

Muhammad Dastagir 04 Mar, 2021 علاقائی

ملتان (نمائندہ اردوویب نیوز) آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن(پرائم گروپ) نشتر ہسپتال کا اجلاس زیر صدارت صدر محمد یوسف سعید ی منعقدکیا گیا جس میں سرپرست چوہدری محمد ارشاد، چیئرمین اقبال طائر،جنرل سیکریٹری مہر محمد اشرف ساقی سمیت دیگر عہدیداران اللہ دتہ سندیلہ، سید نصیر شاہ بخاری، یعقوب مہتاب، عباس گل، ذوالفقار بھٹی، اسد ملک، ممتاز خان، مختیار احمد، محمد سلیم جمال، یاسر بلوچ، محمد نعیم یسین، محمدعادل خان، محمد احمد مدنی، محمد امجد، محمد شفیع وینس، محمد طارق، عدنان وینس،محمد عرفان اشرف ساقی، محمد اسلم بلوچ، مدثر شاہ، عبد الرحمن ملک، شہزاد نیازی، ناصر عباس، عمران علیم ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں پرائم گروپ کے ممبران کو سینٹری انسپکٹر کی جانب سے دھمکیاں دے کر مخالف گروپ میں شرکت کے لئے مجبور کرنے اور ان کے بلاوجواز تبادلوں کی شدید مذمت کی گئی اور اس موقع پر صدر محمد یوسف سعیدی نے کہا کہ پرائم گروپ نے ہمیشہ نشتر ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے حقیقی معنوں میں جدوجہد کی اور عملی طور پر کام کرکے دکھائے کسی بھی ملازم کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی بردشت نہیں کریں گے ۔اجلاس میں نئے ممبران صدام حسین، عبد اللہ شاہ بخاری، نعمان بلوچ کا ساتھیوں سمیت پرائم گروپ میں شمولیت پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔