غلہ منڈی ملتان کےمسائل حل کرینگے:راجہ مدثرقریشی

Muhammad Dastagir 04 Mar, 2021 علاقائی

ملتان (سہیل قریشی سے)انجمن تاجران غلہ منڈی کے نومنتخب صدر اجہ مدثر قریشی نے کہا ہے کہ غلہ منڈی مسائل کا گڑھ بن چکی ہے مسائل کے حل کے لیے الیکشن میں حصہ لیا ۔ تاجروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور انتظامیہ سے مل کر مسائل کے حل کی کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی رہنما شیخ محمد بلال کی جانب سے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ مدثر قریشی نے کہا کہ غلہ منڈی میں تیل مارکیٹ،مین گیٹ،بنگلہ دیش مارکیٹ اور عالم بلاک کو درپیش سیوریج سڑکوں اور دیگر مسائل کے حل کی منصوبہ بندی کررہے ہیں سینیئر رہنماؤں کی رہنمائی میں جدوجہد کا آغاز کررہے ہیں جلد بہتری کی امید ہے ۔تقریب سے میزبان شیخ بلال،چیئرمین حاجی حیدر عالم،نائبب صدر چوہدری عمران جٹ،سابق یوسی ناظم حاجی اختر عالم قریشی،نائب صدر محمد شاہد خان،جنرل سیکرٹری کلیم چنگاری،فنانس سیکرٹری محمد اشرف قریشی،جوائنٹ سیکرٹری افضل قریشی،مدنی خلیل،صفدر عالم،محمد اکرم قریشی،عابد ناظر،ارسلان شاہ عرف علی بھائی،عمران ناظر،حاجی شاکر،شیخ جمال نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا