سیکرٹری ڈیرہ بورڈکیخلاف ملازمین کی ہڑتال،تالہ بندی

Muhammad Dastagir 04 Mar, 2021 علاقائی

مظفرگڑھ ( نمائندہ اردوویب نیوز) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے سیکرٹری بورڈ بلال شاہین گوپانگ کے ملازمین اور بورڈ عملہ کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک اور منفی رویے کے خلاف ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی اور بورڈ کی تالہ بندی کر دی، بورڈ ملازمین کی ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سیکرٹری بورڈ بلال شاہین گوپانگ کے تبادلہ اور برطرفی تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی، دریں اثناء ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر رانا فرزند علی منعقد ہوا جس میں سیکرٹری بورڈ ڈیرہ غازی خان کے ملازمین اور سکول انتظامیہ سے مبینہ ناروا سلوک روا رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بورڈ ایکشن کمیٹی اور ملازمین کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا گیا، ضلعی صدر رانا فرزند علی نے چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی کے خلاف بھی سیکرٹری بورڈ کی جانب سے مبینہ ہرزہ سرائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے، ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ اس پر شدید احتجاج کرتی ہے۔