لائن مین ابراہیم شہید کا بیٹاٹریفک حادثے میں جاں بحق

Muhammad Dastagir 04 Mar, 2021 علاقائی

مظفرگڑھ(نمائندہ اردوویب نیوز)خوفناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل مطابق مظفرگڑھ کے علاقے شہر سلطان کے پل تارے والی میں واپڈا کے لائن مین محمد ابراہیم شہید کا بیٹا محمد انصر بلوچ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر شہر سلطان کی جانب آ رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگیا موٹر سائیکل سوار محمد انصر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ تھانہ شہر سلطان پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔