ملتان ڈویژن،نزول لینڈدکانوں کاریکارڈطلب

Muhammad Dastagir 04 Mar, 2021 علاقائی

ملتان(نمائندہ اردوویب نیوز )کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ڈویژن میں نزول لینڈ پر تعمیر دکانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام دکانوں کا ڈیٹا بورڈ آف ریونیو بھجوایا جائے گا۔دوکانوں کے کرایوں کا تخمینہ لگا کر بورڈ آف ریونیو بھجوایا جائے گا۔ بورڈ اف ریونیو کی اپروول کے بعد دکانیں نئے کرایوں پر نیلام کی جائیں گی۔ کرایوں کی ری اسسمنٹ سے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان سروے کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مبشر الرحمان نے بتایا کہ ڈویژن میں نزول لینڈ پر 3089 دکانیں موجود ہیں۔ سی او میٹروپولیٹن کاپوریشن اقبال فرید نے کہا کہ کارپوریشن کی نزول لینڈ پر 85 دکانیں ہیں جن پر سالانہ 3 کروڑ روپے ریونیو اکٹھا ہوتا ہے۔جبکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی 382 ملکیتی دکانوں کی رینٹ اسسمنٹ کروائی جاچکی ہے۔ اس بارے کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن جاوید اختر محمود نے حکم دیا کہ کارپوریشن کی 382 دکانوں کی نیلامی شروع کی جائے۔اخبار میں اشتہار دیکر ہر ہفتے 50 دکانیں نیلام کی جائیں۔ نیلامی کا عمل صاف، اوپن اور شفاف بنایا جائے۔ ہر دکان کی نیلامی کی فوراً منظوری کروائی جائے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان، ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر، اور دیگر متعلقہ افسران موجودتھے۔