وفاق المدارس امتحانات 10مارچ سے شروع،74565طلبہ شریک ہونگے

Muhammad Dastagir 04 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یار خان (نعیم بشیر چوہدری سے)پاکستان میں دینی مدارس کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ شعبہ حفظ قرآن کے سالانہ امتحانات گلگت بلتسان‘آزاد کشمیر‘ قبائلی علاقہ جات‘ فاٹا سمیت ملک بھر میں بیک وقت 10مارچ سے شروع ہوں گے اور 16 مارچ کو اختتام پذیر ہونگے‘ وفاق المدارس ضلع رحیم یار خان سے منسلک 327 دینی مدارس میں سے 208 دینی مدارس کے 1260 طلباء وطالبات امتحانی عمل میں شریک ہوں گے جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر میں 74565طلباء وطالبات امتحانی عمل کا حصہ ہونگے۔ ان خیالات کااظہار وفاق المدارس العربیہ ضلع رحیم یار خان کے مسؤل مولانا عامر فاروق عباسی نے امتحانات کو حتمی شکل دینے کے لیے نگران امتحانی عملہ کے ایک نمائندہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کو صاف شفاف بنانے کے لیئے 21 امتحانی سنٹر بنائے گئے ہیں ان میں سے لیاقت پور 4‘ خان پور 4‘رحیم یار خان 9اور صادق آباد میں 4 امتحانی سنٹر بنائے گئے ہیں جبکہ طالبات کے لیے 2 سنٹر مقرر کردیئے گئے ہیں جن کیلئے جید قراء کرام قاری محمد احمد فاروقی‘ قا ری عظیم بخش رحیمی‘قاری اظہر اقبال رحیمی‘قاری خالد محمود‘قاری مجیب الرحمن اور قاری عبدالحفیظ پر مشتمل 48قراء کا نگر ان عملہ تعینات کیا گیا ہے۔