چیمبرآف پراپرٹی ڈیلرزرحیم یارخان کاحکومت سےریلیف کامطالبہ

Muhammad Dastagir 04 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یار خان (نعیم بشیر چوہدری سے) پراپرٹی ڈیلرز کو پنجاب حکومت ریلیف دے‘ حکومت پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹرڈ کرنے کے ساتھ ساتھ پراپرٹی ڈیلرز کے 2% فیصد کمیشن کا تحفظ بھی دے۔ ان خیالات کا اظہار چیمبر آف پراپرٹی ڈیلرز رحیم یار خان کے چیئرمین صابر الرحمن چوہدری‘ ضلعی صدر میاں منشاء‘ ضلعی سینئر نائب صدر سید عمران بخاری‘ ضلعی جنرل سیکرٹری رانا قمر الزماں قمر‘ نائب صدر چوہدری عرفان سرور‘ ضلعی رہنما عمران خان سنجرانی نے چیمبر سیکرٹریٹ عباسیہ ٹاؤن میں اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ چیمبر آف پراپرٹی ڈیلرز رئیل اسٹیٹ کے شعبہ سے وابستہ افراد کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے‘ پنجاب حکومت ٹاؤن پلانرز اور ڈویلپر کو بھی ریلیف دے تاکہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو وسعت مل سکے اور ریونیو زیادہ سے زیادہ اکٹھا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز اصل میں کمیشن ایجنٹ ہیں ان پر ٹیکس کس بات پر لگے گا‘ ضلع بھر کے پراپرٹی ڈیلرز اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔