تعمیراتی شعبہ پنپتارہاتوپاکستان ترقی کرجائے گا:محمدمحسن

Muhammad Dastagir 04 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یار خان (نعیم بشیر چوہدری سے)زیم بلڈرزملکی تعمیروترقی کومشعل راہ بناتے ہوئے عرصہ 15سال سے تعمیراتی شعبہ سے منسلک ہے‘ تعمیراتی شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کاکرداراداکرسکتاہے جس کی واضح مثال ملائشیا‘ عرب امارات اورچین جیسے ممالک ہیں ان تمام ممالک میں تیزرفتارترقی اورتعمیراتی منصوبوں سے براہ راست منسوب ہے ۔ اگریہ شعبہ حکومتی سرپرستی میں پنپتارہاتووہ وقت دورنہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شمارکیاجائے گا۔ ان خیالات کااظہارزیم بلڈرز کے ڈپٹی جنرل منیجرمحمدحسن‘ ڈپٹی جنرل منیجرعدنان احمداورجنرل سیلزمنیجردانیال نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ 15سال قبل زیم بلڈرزکے بانی ذیشان اکرم قریشی نے ملکی تعمیروترقی میں اپناکرداراداکرنے کی نیت سے زیم بلڈرزکی بنیادرکھی جس میں تعمیراتی شعبہ جات‘ تجارتی سرگرمیاں اورمارکیٹنگ سروسزجیسی خدمات سرفہرست ہیں۔ زیم بلڈرزنے اب تک 11شہرۂ آفاق کمرشل اوررہائشی منصوبے متعارف کروائے ہیں جن میں سے پانچ منصوبوں پرہمہ وقت ترقیاتی کام جاری ہے اورزیم بلڈرزنے تقریبا دو ہزار افراد کوروزگارکے مواقع فراہم کئے ہیں ۔ اس سلسلے میں حال ہی میں اسلام آبادمیں منعقدہونے والی زیم گارڈینیہ کی تقریب رونمائی میں سی ای اونے قومی ہیروعلی سدپارہ شہیدکے خاندان کے لیے ایک لگژری اپارٹمنٹ کے اجراء کااعلان کیااوراس کے ساتھ ساتھ سول اورعسکری اداروں کے شہداء کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے لیے خصوصی مراعات کااعلان کیااورعہدکیاکہ آئندہ تمام کاروباری سرگرمیوں میں سے 20فیصدسماجی خدمات کے لیے مختص کیاجائے گا۔ علاوہ ازیں زیم بلڈرز کی جانب سے رحیم یارخان میں ایک تقریب بھی منعقدکی گئی جس کا مقصدیہاں کے معززین کودارالحکومت اسلام آبادمیں ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق آگاہی فراہم کرناتھا اورجدیدطرزرہائش سے آراستہ زیم کے خوبصورت اورمنفردمنصوبوں سے متعارف کرواناتھا۔ تقریب میں رحیم یارخان کی ممتازشخصیات‘ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی اورزیم بلڈرزکے منصوبوں کوسراہااوراعتمادکااظہارکیا۔