ڈیرہ پولیس مقابلہ،وزیراعلیٰ نے آرپی اوسے رپورٹ طلب کرلی

Muhammad Dastagir 04 Mar, 2021 علاقائی

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل جلیل حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے- وزیراعلی عثمان بزدارنے شہید کانسٹیبل جلیل حیدر کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے او ر کہا ہے کہ ہم شہید کانسٹیبل جلیل حیدر کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں - پنجاب حکومت شہید کانسٹیبل کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے-انہوں نے کہاکہ شہیدکانسٹیبل جلیل حیدر پنجاب پولیس کا فخرہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کے بارے میں آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے-