مٹھن کوٹ میں دو نمبر کھاد مافیاکے خلاف کریک ڈائون

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 علاقائی

راجن پور (کلیم برارسے )ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نا ئیک کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) / پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمدآصف نے کوٹ مٹھن مارکیٹ میں کھاد کی مختلف دوکانوں کا دورہ کیا۔مٹھن کوٹ میں دو نمبر کھاد بیچنے والوں کے خلاف محکمہ زراعت کا کریک ڈاون، متعدد دکانوں سے کھادوں کے نمونے لیئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کا کہنا تھا کہ جعلی کھاد فروخت کرنے والے دکان داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پہلے سے لئے گئے کھادوں کے نمونے غیر معیاری ہونے پر کوٹ مٹھن تھانہ میں ایف آئی آرردرج کرا دی گئی ہے تاکہ جعلی کھاد کے ڈیلرز کو کیفر کردار تک پہچایا جائے۔