راجن پورکے نوجوانوں میں گائیکی،میوزیکل انسٹرومنٹ کے مقابلے

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 علاقائی

راجن پور ( کلیم برار سے ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے فن کے اظہار کیلئے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیرا ہتمام پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ 2021 کے مقابلوں کا آغاز کردیا گیا۔ڈی جی خان آرٹس کونسل کی طرف سے ضلع راجن پورکے نوجوانوں کے مابین گائیگی اور میوزیکل انسٹرومنٹ کے مقابلے کرائے گئے۔ جس میں ضلع کے 15 سے 35 سال کے عمر کے لڑکے اور لڑکیوں نے فن کا مظاہرہ کیا۔نوجوانوں نے اپنی آواز کا جادو جگانے کے علاوہ میوزیکل انسٹرومنٹ کے ذریعے فن کو نئی پہچان دی۔ اس موقع پر یعقوب شیروانی ،شہناز اکبراور سراج بھٹہ نے ججز کے فرائض انجام دئیے۔مقابلہ کے شرکاءنے فن کے اظہار کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے اور حوصلہ افزائی پر وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹ کونسل نعیم اللہ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے احسن اقدام کیا ہے۔