تعلیمی اداروں ا ورمحکموں میں پودےلگائے جائیں :ڈپٹی کمشنربہاول پور

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 علاقائی

بہاول پور( نمائندہ اردونیوز)ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ موسمِ بہار شجرکاری مہم میں تمام محکموں کے افسران و سٹاف بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پودے لگانے کے دیے گئے اہداف سو فیصد حاصل کیے جائیں۔ وہ اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں شجرکاری مہم کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر احسان علی جمالی، ڈویژنل فارسٹ آفیسر فرید احمد اور مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پودے لگانے کے ساتھ ان کی دیکھ بھال اور آبیاری پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ انھوں نے کہا کہ سکول، کالجز ، محکمہ صحت اور دیگر محکموں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ۔ مقامی اقسام کے پھلدار اور سایہ دار پودے لگائے جائیں۔ اجلاس میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر فرید احمد نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کی نرسریاں ضلع کی تمام تحصیلوں میں قائم ہیں جہاں پھلدار، سایہ دار اور پھولدار پودے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ کالجز میں8000پودے لگائے جائیں گے ۔ سکول ایجوکیشن میں امسال 30000پودے جبکہ ضلع بھر میں قائم بنیادی مراکز صحت ، رورل ہیلتھ مراکز اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں6300پودے لگائے جائیں گے۔