نوکری کیلئے رقم بٹورنے کاالزام،سب انجینئر محکمہ سوئی گیس کیخلاف تحقیقات شروع

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 علاقائی

رحیم یار خان (نعیم بشیر چوہدری سے)شہری اعجاز احمد ولد بشیر احمد سکنہ موضع آدم آرائین کی درخواست پر سوئی گیس ڈسٹری بیویشن رحیم یار خان کے سب انجینئر ممتاز احمد بھٹہ کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئی ‘درخواست گزار نے بتایا کہ ممتاز احمدنے ان سے ایک لاکھ 80ہزار روپے بٹور لئے تھے اور انہیں سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ میں نوکری دلوانے کا وعدہ کیا تھالیکن بعد میں انہوں نے نوکری دلوائی اور نہ ہی رقم واپس کی۔ محتسب اعلیٰ رحیم یار خان میں سرکل آفیسر نے ممتاز احمد کو طلب کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ سوئی گیس کے آفیسران کو بھی طلب کیا ہے۔