" مظفرگڑھ کو یونیورسٹی دو"،خواجہ سرائوں کی تعلیم دوستی ریلی

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 علاقائی

مظفرگڑھ ( نمائندہ اردونیوز)خواجہ سرائوں نے " مظفرگڑھ کو یونیورسٹی دو" کی تحریک کے حق میں گنیش واہ نہر سے صدر کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی صدارت شاہانہ عباس شانی مرکزی صدرتحریک تحفظ خواجہ سراءآل پاکستان ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے جبکہ انجمن تاجران کے ذمہ داران ، سول سوسائٹی نیٹ ورک سے رانا افضل ، جاوید اختر، اُم کلثوم، ناظم بلوچ ، ذوالفقاراحمد، وکلا برادری،ضلعی امن کمیٹی کے عہدیداران ، ہرمکتبہ فکر کے علماءو دیگر عوام نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاءاور مقررین نے کہا کہ50لاکھ سے زیادہ آبادی والے ضلع کو یونیورسٹی کے حق سے محروم نہ رکھا جائے۔