مظفرگڑھ،عورت نے مردہ نومولودکو گراؤنڈ میں پھینک دیا،کتے نوچتے رہے

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 علاقائی

مظفرگڑھ (نمائندہ اردونیوز)خان گڑھ شہر کے گنجان آباد علاقه نئی بستی توحید آباد نزد رورل بیلتھ سنٹر کے سابق میڈیکل آفیسررورل کے پرائیویٹ کلینک سے نامعلوم عورت نومولود کے ساتھ باہر آئی اورکلینک کے سامنے گراؤنڈ میں مردہ بچے کو پھینک کر چلی گئی، نومولود کو کتے نوچ رہےتھے که اسی اثنا میں لوگ جمع ہو گئے جس پر کلینک انتظامیہ نے نامعلوم عورت کو دوبارہ بھیج کر نومولود کو واپس کلینک میں اٹھوا لیا، اطلاع ملنے پر اسی دوران مقامی پولیس تھانہ خان گڑھ بھی موقع پر پہنچ گئی ۔ شہریوں اور مقامی سماجی حلقوں نے متعلقه ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت مظفرگڑھ اور اعلیٰ حکام سے کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔