اے ٹی جے ایم کی نئی قیادت نے چارج سنبھال لیا،مختلف کمیٹیاں تشکیل

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 علاقائی

ملتان(سہیل قریشی سے)ایسوی ایشن آف ٹی وی جرنلسٹ ملتان کی نومنتخب مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس پریس کلب ملتان میں ہوا اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت اے ٹی جے ایم کے سابق صدر عبدالجبار مفتی نے کی۔ اجلاس میں تنظیم کی اب تک کی کارکردگی کے بارے میں سابق صدر عبدالجبار مفتی نے مجلس عاملہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کامیاب عہدیداروں کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور باقاعدہ طور پر چارج چھوڑنے نے کے بعد نومنتخب صدر احمد بزدار کو تنظیم کے معاملات باقاعدہ طورپر سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اے ٹی جے ایم عبدالجبار مفتی کا کہنا تھا کے الیکشن کا عمل مکمل ہونا خوش آئند ہے اب نومنتخب عہدیداروں کو ٹی وی جرنلسٹس کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے مزید کام کرنا ہو گا۔۔اجلاس میں سابق فنانس سیکرٹری شریف جوئیہ نے فنانس کے اختیارات اور 57200 روپے نومنتخب فنانس سیکرٹری خواجہ کلیم کے حوالے کئے۔ اس موقع پر سابق فنانس سیکرٹری شریف جوئیہ کا کہنا تھا کہ کم وسائل ہونے کے باوجود تنظیم کو مالی مسائل سے نکالنے کے لیے کام کیا جاتا رہا۔انہوں نے نئی منتخب باڈی کو چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اکاؤنٹس کی تفصیلات کا ریکارڈ نومنتخب فنانس سیکرٹری کے حوالے کیا ۔اس موقع پر صدر اے ٹی جے ایم احمد بزدار کا کہنا تھا کے صحافیوں کے حقوق کے لیے ہر دم محنت جاری ہے اور جلد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملتان کے ٹی وی جرنلسٹس کے مسائل کے حل کے لیے ملاقات کی جائے گی۔انھوں نے ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور جلد نئے اقدامات کے حوالے سے ورکنگ کا بھی اعلان کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری بلال نیازی کا کہنا تھاکہ اے ٹی جے ایم جلد ینگ جرنلسٹس اور ٹی وی جرنلسٹ کی فلاح کے لیے مزید ورکنگ کرے گی ۔اجلاس میں الیکشن کمیٹی،ویلفیئر کمیٹی،سپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی،فنانس کمیٹی،آرگنائزنگ کمیٹی اور لیگل کمیٹی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں الیکشن کمیٹی کے لئےسنیر صحافی جمشید رضوانی،افتخار الحسن،جاوید عنبر کو نامزد کیا گیا ۔اجلاس میں فنانس کمیٹی کے لیے خواجہ کلیم،جنید انور،مازن یوسف،علی سردار کو نامزد کیا گیا ویلفیئر کمیٹی کے لیے شیراز درانی،بلال نیازی،سہیرا طارق،حسان شیخ کو نامزد کیا گیا۔سپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی کے لئے عدنان یعقوب،آصف بلوچ،وسیم شہزاد،وجیہ الحسن کو نامزد کیا گیا،آرگنایزنگ کمیٹی کے لیے امجد ملک،ثقلین نقوی،یاسر مجید،جام بابر کو نامزد کیا گیا۔لیگل کمیٹی کے لیے مہر عمران نواز،جان شیر خان،مقصود چوہان کو نامزد کیا گیا۔اجلاس میں صدر اے ٹی جے ایم احمد بزدار،جنرل سیکرٹری بلال خان نیازی،نایب صدر حامد چوہدری،فنانس سیکرٹری خواجہ کلیم،جواینٹ سیکرٹری عدنان یعقوب،مجلس عاملہ کے ممبر جنید انور،جان شیر خان،امجد ملک،حسان شیخ،محسن علی نے شرکت کی۔